اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزيراعظم نريندر مودي نے اپني کابينہ ميں توسيع کرتے ہوئے، اّکيس نئے وزراء کو شامل کرنے کا اعلان کيا ہے۔ اس طرح ان کي کابينہ کے اراکين کي تعداد اب، چھياسٹھ ہوگئي ہے۔ ہندوستان کي کابينہ ميں شامل کئے جانے والے، نئے وزراء سے، اتوار کے روز اس ملک کے صدر پرنب مکھرجي نے حلف ليا۔
وزارت عظمي کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، نريندرمودي نے پہلي بار، اپني کابينہ ميں توسيع کي ہے۔ شامل کئے جانے والے، نئے وزراء کو، آج ان کے قلمدانوں سے آگاہ کيا جارہا ہے جن ميں وزارت دفاع بھي شامل ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق گوا کے سابق وزیر اعلی منوہر پرركر کو وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ابھی تک یہ وزارت وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ہی پاس تھی۔ یہاں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جیٹلی کو اطلاعات و نشریات کی وزارت کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شیوسینا چھوڑ آج ہی بی جے پی میں شامل ہوئے مرکزی وزیر سریش پربھو کو رزارت ریل کا قلمندان دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ وزارت سدانند گوڑا کے پاس تھی جنہیں اب وزیر قانون بنا دیا گیا۔ وہیں وزارت قانون کا ذمہ سنبھال رہے روی شنکر پرساد کو وزیر مواصلات بنایا گیا ہے.
مودی کی کابینہ میں شامل کئے گئے جے پی نڈڈا کو وزیر صحت بنایا گیا جبکہ اب تک وزارت صحت سنبھال رہے هرش وردھن کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور جیو سائنس کی وزارت دی گئی ہے۔
ان کے علاوہ کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف برداری کرنے والے چودھری بيریندر سنگھ کو دیہی ترقی کی وزارت دی گئی ہے۔
.......
/169